بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کی شرح 3.9 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ منگل کو تھائی لینڈ کی وزارت اقتصادیات کے ذرائع کے مطابق اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں 5.1 فیصد اضافے جبکہ اشیاءضروریہ کے علاوہ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 7.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی جہ سے سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 3.9 فیصد ہو گئی جس سے معیشت میں کساد بازاری سے بحالی کے عمل کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے جاری کساد بازاری کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم رواں سال کے شروع میں سے اشیاءخوردونوش اور دیگر مصنوعات کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024