اسلام آباد (ریڈیو نیوز+ نیٹ نیوز) مشترکہ مفادات کی کونسل نے 58سرکاری اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی۔ نجکاری کمشن کے مطابق 23ادارے ابتدائی طور پر نجکاری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ بے نظیر سٹاک آپشن کے ذریعے 58سرکاری اداروں کے حصص ملازمین کو دئیے جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری نجکاری شہاب خواجہ نے اسلام آباد میں 92ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 80اداروں کے پانچ لاکھ ملازمین کو بے نظیر سٹاک آپشن سکیم کے تحت 12فی صد حصص دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اوگرا‘ نیپرا اور پیمرا جیسی ریگولیٹری باڈیز کی اجارہ داری ختم کی جائے گی جبکہ اس ضمن میں مسابقتی کمشن کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورٹ کی مداخلت کے باعث اجارہ داری کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024