لاہور (سپورٹس رپورٹر + کلچرل رپورٹر) فاسٹ باولر محمد آصف کا لاہور میں ثناءہلال کے ساتھ نکاح ہو گیا۔ نکاح کی ہونے والی مختصر تقریب پیر کی رات مقامی ہوٹل میں ہوئی اس میں فاسٹ باولر کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ آصف کو شادی کی جلدی تھی میری معذرت پر اس نے دوسری لڑکی سے شادی کر لی‘ میں دونوں کے لئے دعاگو ہوں۔ تقریب میں آصف کے ساتھی کرکٹرز کراچی میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکے جبکہ سابق کرکٹرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔ خود فاسٹ باولر ٹی ٹونٹی کپ سے صرف ایک دن کے لئے لاہور پہنچے تھے۔ ثناءہلال کا انتخاب محمد آصف نے اپنی پسند سے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثناءہلال ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوں گی۔ رخصتی دورہ انگلینڈ کے بعد دھوم دھام سے ہو گی۔ جبکہ وینا ملک نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے پر آصف میرے گھر آئے اور شادی کے لئے پرپوز کیا اور فوراً شادی کا مطالبہ بھی کر دیا‘ میں نے ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں شو بز کی مصروفیات کی وجہ سے دو سال تک شادی نہیں کر سکتی چنانچہ آصف نے کسی دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔ وینا ملک نے بتایا کہ کرکٹر آصف اب بھی میرے دوست ہیں‘ ہم دونوں کا ایک ہی میڈیا ایڈوائزر ہے‘ میں نے آصف سے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی آصف کے ساتھ میرا فیئر رہا ہے البتہ ببرک شاہ کے ساتھ میرا افیئر رہا ہے مگر انہیں بھی شادی کی جلدی ہے تو وہ بھی کر لیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024