لاہور + نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر + مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سپین کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول عبدالحسیم خان نے کئے۔ میچ میں واضح طور پر لگ رہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم جیتنے کیلئے میدان میں اتری ہے۔ کھلاڑیوں میں مکمل ہم آہنگی موجود تھی۔ کھلاڑیوں نے پاس خوبصورتی سے کنکٹ کئے۔ پاکستان کو صرف ایک پنلٹی کارنر ملا جس پر اس نے بلاواسط گول کیا جبکہ سپین کو 5 پنلٹی کارنر ملے او وہ صرف ایک گول کر سکی۔ یہ گول بھی متنازعہ تھا۔ پاکستان نے پہلا گول پہلے ہاف میں او دوسرا گول دوسرے ہاف میں کیا۔ عبدالحسیم مین آف میچ قرارپائے۔ عبدالحسیم خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے ہمارا یہ میچ جیتنا ضروری تھا اس لئے ٹیم یکجان ہو کر کھیلی۔اس کامیابی سے پاکستان کو تین قیمتی پوائنٹ حاصل ہو گئے ہیں۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ کل (جمعرات) کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024