A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

بجلی چوری ٹی ایم او نے کی‘ لیسکو نے مسلم لیگ ن کو بری الزمہ قرار دیدیا

03 مارچ 2010
لاہور (کامرس رپورٹر+ ریڈیو نیوز) لیسکو کی تحقیقاتی ٹیم نے این اے 123میں نوازشریف کے جلسہ میں بجلی چوری کے واقعہ میں مسلم لیگ ( ن ) کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل جبکہ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاون کو تین ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو اظہر خان نے کہا کہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی استعمال کرنے کے واقعہ کا علم ہوتے ہی دو سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو موقع پر بھیجا جن کی رپورٹ کی روشنی میں لائن سپرنٹنڈٹ مہدی حسین کو معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا بجلی چوری کئے جانے کی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاون نے ہم سے باقاعدہ اجازت لینے کی بجائے سکیورٹی اور وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ڈائریکٹ تاریں لگالیں۔ ٹی ایم او نے غلط طریقہ کار اختیار کیا انہیں ہماری مدد لینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا ان پر مسلم لیگ ( ن ) سمیت کسی کا دباو نہیں اور نہ ہی اس واقعہ کے حوالے سے کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے تین ہزار روپے جرمانہ کے سوال پر کہا کہ ڈیٹکشن بل ایس او پی کے حساب سے چارج کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹ تاریں لگا کر پانچ پانچ سو واٹ کے چار بلب لگائے گئے تھے۔ لوڈ کے حساب سے جو زیادہ سے زیادہ بل بنتا تھا ہم نے وہ چارج کیا۔ انہوں نے کہا ڈائریکٹ تاریں لگا کر ٹی ایم او نے لوگوں کی جانوں کو خطرہ میں ڈالا۔ بجلی چوری کی ایف آئی آر درج نہ کرانے کے سوال پر انہوں نے کہا ایف آئی آر صرف اس کے خلاف درج ہوتی ہے جو پیسے دینے سے انکار کرے یا جس کے بھاگ جانے کا خدشہ ہو۔ ( لیسکو ) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قواعدکے مطابق مذکورہ ٹاﺅن میونسپل ایڈمنسٹریشن سے 3000روپے بل چارج کرلیا گیا ہے اور انہیںوارننگ بھی دی گئی ہے کہ آئندہ ایسے اقدامات نہ کریں۔ مزید برآں لیسکو نے بجلی چوری کی تحقیقات مکمل کر لیں اور مقدمہ درج کرانے کی بجائے مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین کو بجلی چوری سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔ جنرل مینجر لیسکو محمد اجمل کے مطابق ٹی ایم او نے خود ذمہ داری قبول کر لی اور اس واقعہ میں براہ راست کوئی صارف ملوث نہیں تھا ٹی ایم او نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ بجلی کی براہ راست تاریں ہم نے لگائیں وی آئی پی موومنٹ تھی ڈی سی او کے کہنے پر لائٹس لگائیں۔