لاہور : تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام چرچ میں محفل میلاد

03 مارچ 2010
لاہور (خصوصی نامہ نگار) برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور کے بیپسٹ چرچ شاہدرہ میں مدرٹریسا ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئر مین ریورنڈ چمن سردار، مسیحی برادری اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت بین المذاہت تعلقات کے زیر اہتمام نبی اکرم کے میلاد مبارک کی پروقار محفل منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ریورنڈ چمن سردار نے کی جبکہ مہمانا ن خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے لخت جگر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری صدرمجلس شوریٰ تحریک منہاج القرآن تھے۔ چرچ میں ہونے والی محفل میلاد مصطفےٰ میں مسلم، مسیحی برادری، ہندو، سکھ راہنماﺅں، منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور ملک کی دیگر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے میزبان ریورنڈ چمن سردار نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ چرچ میں میلاد النبی کے پروگرام کا آغاز ایک تاریخی موقع ہے اور انشاءاللہ ہم اس مشن کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ سکھ راہنما سردار بشن سنگھ نے کہا کہ ہم بھی آئندہ سال گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں حضرت نبی اکرم کا یوم ولادت عقیدت سے منائیں گے محفل میلاد مصطفےٰ سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، محمد ارشاد طاہر اور ایم این اے ملک ریاض نے بھی خطاب کیا۔

محفل میلاد

لاہور (پ ر) پاور ہائوس مغلپورہ میں سالانہ محفل میلاد کل ہوگی ایک خوش نصیب کو ...