حکمران عوام کا خون نچوڑنے پر لگے ہوئے ہیں: حامد معراج

03 مارچ 2010
لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 123 کے امیدوار میاں حامد معراج ، صدر لاہور میاں محمود الرشید ،فیاض عالم ایڈووکیٹ، میاں طاہر نے یو سی 38 سلطان محمود میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی بد قسمتی ہے کہ 62 سال سے مفا د پرست ٹولہ عوام کو لوٹتے رہے حکمران خود قربانی دینے کی بجائے عوام کا خون نچوڑنے پر لگے ہیں حلقہ این اے 123 کو مسائل کا گڑھ بنا دیا اب عوام با شعور ہیں اور ن لیگ کے بار بار دھوکے میں نہیں آئیں گے اور ملک میں تبدیلی لانے کے لئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 123 کے امیدوار میاں حامد معراج ، صدر پنجاب احسن رشید، صدر لاہور میاں محمود الرشید،سلونی بخاری، ڈاکٹر سیمی بخاری و دیگرعہدیداران سے مرکزی انتخابی دفتر میں ڈاکٹر ذکاءکی قیادت میں ڈاکٹروں کے 50رکنی وفد نے ملاقات کی۔حلقہ این اے 123 کے رہائشی تمام ڈاکٹروں نے متفقہ طورپر تحریک انصاف کے امیدوار میاں حامد معراج کی حمایت کا اعلان کیا۔