لاہور : بجلی چوری سے چالیس چور بے نقاب، علی بابا بھی ہوجائیگا:مونس الٰہی

03 مارچ 2010
لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 میں مل کر انتخابی مہم چلانے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ہاوس میںدونوں جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس سے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین، کامل علی آغا، حافظ سلمان بٹ، میاں منیر احمد، میاں طاہر صدیق، یوسف احد ملک اور اکرم مسیح گل نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سامیہ امجد، سیمل کامران، انجینئر شہزاد الٰہی ، امیر العظیم، حاجی حنیف اور دیگر مسلم لیگی اور جماعت اسلامی کے عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔چوہدری مونس الہی نے کہا بجلی چوری سے چالیس چور بے نقاب ہو گئے جلد علی بابا بھی بے نقاب ہو جائیگا۔ ن لیگ کی قیادت انتہائی نکمی اور نالائق ہے جو لوگ رات کے اندھیرے میں ڈیل کر کے بھاگ جائیں انہوں نے عوام کی کیا خدمت کرنی ہے۔چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ اقتدار پرست ن لیگ اور پیپلزپارٹی وسائل کی بندربانٹ پر اکٹھی ہو چکی ہیں ۔ حافظ سلمان بٹ نے کہا ق لیگ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے این اے 123 میں مجھ پر شفقت کی۔ ن لیگ والے شرافت سے الیکشن لڑیں گے تو ٹھیک ورنہ اس دھرتی پر مجھ سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں۔ اس موقع پر این اے 123 سے امیدوار ندیم شہزاد نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے حافظ سلمان بٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

4 بجلی چور پکڑے گئے

فیروزوالا (نامہ نگار) لیسکو کی خصوصی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ...