لاہور : ماڈل ٹاﺅن میں سڑکوں کو گیٹ اور بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا

03 مارچ 2010
لاہور ( نامہ نگار) ماڈل ٹاﺅن ایکسٹینشن ایم بلاک اور گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج سے ملحقہ تمام سڑکوں کو لوہے کے گیٹ اور بیرئیر لگا کربند کیا جارہا ہے۔جس پر مقامی رہائشیوں اور راہگیروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن ایکسٹینشن ایم بلاک اور گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج سےملحقہ تمام داخلی خارجی راستوں کو آہنی گیٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث اہل علاقہ سمیت شہر بھر سے آنے والے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔