کراچی(آن لائن) جہانگیر صدیقی انوسٹمنٹ اور غریب وال سیمنٹ نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق جہانگیر صدیقی انوسٹمنٹ نے جولائی سے دسمبر 2009ءکے لیے اپنے شیئرز ہولڈرز کو پچاس پیسے فی حصص کے حساب سے نقد عبوری منافع دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کمپنی کو چھ ماہ کے دوران چھ کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ، فی شیئر 63پیسے رہی دوسری جانب غریب وال سیمنٹ کو جولائی سے دسمبر کے دوران 82 کروڑ روپے کا خالص خسارہ ہوا جبکہ فی حصص خسارہ تین روپے پچپن پیسے رہا کمپنی نے اپنے ادا شدہ سرمائے میں اضافے کے 23 کروڑ بیس لاکھ اعزازی شیئرز جاری کئے ہیں جس کی منظوری کمپنی کے جنرل باڈی اجلاس میں لیا جائیگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024