ملائیشیا کا گروپ پنجاب میںمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا

03 مارچ 2010
لاہور (کامرس رپورٹر) ملائیشیا کا رینکیس گروپ (Renexus Group) پنجاب مےں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر، ویسٹ منیجمنٹ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں مےں سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ فیصلہ وائس چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب سعد احسن الدین اور رینیکس کے وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران کیا گیا ہے۔ گروپ نے پنجاب کے 8اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ مےں کم لاگت کے 20ہزار گھروں کی تعمیر کے حوالے سے باضابطہ تجاویز بھی حکومت کو بھجوا دی ہےں۔