لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب نے اپرےل 2010ء میں خرید ی جانے والی گندم کو کھلی جگہوں پر ذخیرہ کرنے اور اسے موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے 28 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی 25400 ترپالیں خریدنے کا آرڈر دےدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نے اس سال خریدی جانے والی گندم کو گنجیوں کی شکل میں محفوظ بنانے کے لئے ترپالوں کی خریداری کے لئے ٹےنڈر جاری کیے تھے جس پر ملک کی کئی بڑی فرموں نے اپنی پےشکشےں دی تھیں۔ ٹےنڈر کھلنے کے بعد دیئے گئے رےٹس کو مزید کم کروانے کی غرض سے محکمہ خوراک کے اعلی افسران نے ان فرموں کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کئے اور پانچ بڑی فرموں نے اپنے رےٹس مزید کم کر دیئے اور 11200 روپے فی ترپال کے رےٹس پر ترپالیں فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا جس پر مذکورہ فرموں کو ترپالیں فراہم کرنے کا آرڈر دےدیا گیا۔ ےہ فرمیں 60 ےوم کے اندر محکمہ خوراک کو ترپالیں فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38