لاہور (سپورٹس رپورٹر+ریڈیو نیوز، وقت نیوز، آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اوپنر محسن خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے جبکہ سابق فاسٹ باولر وقار یونس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور اعجاز احمد کو معاون بنا دیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ان ارکان میں محمد الیاس، سلیم جعفر، اظہر خان جبکہ آصف بلوچ اور فخر زمان معاون ارکان سلیکشن کمیٹی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے بتایا کہ وقار یونس اور اعجاز احمد کو کوچ مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے۔ وقار یونس ہیڈ کوچ جبکہ اعجاز احمد ان کی معاونت کریں گے غیر ملکی کنسلنٹ کی تعیناتی دورہ انگلینڈ کیلئے ہو سکتی ہے۔ وقار یونس ایک ہفتے تک آسٹریلیا سے پاکستان پہنچ جائیں گے۔اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ وقار یونس اور اعجاز احمد کی تعیناتی دسمبر 2011ءتک ہو گی۔ سابق کرکٹر وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باﺅلر اور مایہ ناز کرکٹر وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے وقار یونس انتخاب عالم کی جگہ ٹیم کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ وقار یونس کو کوچ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے محسن خان نے پاکستان کی طرف سے 48 ٹیسٹ اور 75 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں ان کا سکور 2 ہزار 709 جبکہ ون ڈے میں ایک ہزار 877 رنز بنا رکھے ہیں۔ محسن خان نے 1986 ءمیں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد چیف سلیکٹر اقبال قاسم مستعفی ہو گئے تھے اور انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس حوالے سے محسن حسن خان نے وقت نیوز کو بتایا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے بات ہوئی ہے باقاعدہ اعلان وہ خود کریں گے۔ چند روز میں تمام معاملات طے پا جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38