ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ واپڈا کے زاہد گلفام نے جیت لیا

03 مارچ 2010
گجرات (نامہ نگار) ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ واپڈا کے زاہد گلفام نے جیت لیا ۔ سوئی سدرن کے نثار احمد دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے مرحلے میں شرکاءگجرات سے لاہور تک سفر کریں گے۔ ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں شرکا نے راولپنڈی سے گجرات تک 160 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ واپڈا کے زاہد گلفام نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اور 45 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے نثار احمد دوسرے، سوئی سدرن ہی کے صابر تیسرے اور آرمی کے محمد رفیق چوتھے نمبر پر رہے۔ گجرات پہنچنے پر ڈی سی او اکرم جاوید نے شرکا کا استقبال کیا۔ ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ بدھ کی صبح نو بجے گجرات سے شروع ہو کر شاہدرہ لاہور پر اختتام پذیر ہو گا۔