لاہور، نئی دہلی‘ملتان (سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک‘سپورٹس ڈیسک) ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ آسٹریلیا نے بھارت کو 5-2 سے ہرا دیا۔ نئی دہلی میں جاری میگا ایونٹ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے دو، دو گول کئے۔ دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم چھائی رہی اور میچ 6-4 سے جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے رچرڈ مینٹل نے دو، روبرٹ مور، ایشلے جیکسن، نک کینن اور آئن میک کے نے ایک ایک گول کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہارپر نے دو، نورس جونز اور میک ڈیڈ نے ایک ایک گول کیا۔ دریں اثناءتیسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو 2 کے مقابلے 5 گول سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے اپنے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے سامنے بھارتی ٹیم نہ ٹھہر سکی۔ وقفہ تک آسٹریلیا کی ٹیم کو تین ایک سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کی جانب سے دو جبکہ بھارت کی طرف سے مزید ایک گول کیا گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو میچ کے 66 ویں منٹ میں پنلٹی سٹروک ملا جو ڈائر کی جانب سے لگائی گئی شاٹ ضائع گئی۔ ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ڈائر پنلٹی سٹروک پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ دریں اثنا ہاکی ٹیم کے سینٹر فاروڈ اور سابق کپتان وسیم احمد نے کہا کہ سپین کے خلاف تمام کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے اور کوچ، منیجر کی پلاننگ کے مطابق کھیلے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024