ٹونٹی، 20 کرکٹ کپ، لاہور ایگلز، راولپنڈی ریمز اور لاہور لائنز کی جیت

03 مارچ 2010
ملتان (سپورٹس ڈیسک) آر بی ایس ٹونٹی20 کرکٹ کپ میں لاہور ایگلز نے حیدر آباد ہاکس کو 46 رنز سے راولپنڈی ریمز نے کراچی زیبراز کو 11 رنز سے اور لاہور لائنز نے پشاور پینتھرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل سٹیڈیم میں پہلے میچ میں لاہور ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں حیدرآباد ہاکس18 اووروں میں 113 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوگئی۔ عمران فرحت کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گروپ بی پنڈی ریمز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میں آٹھ وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی زیبراز6 وکٹوں پر 163 رنز بنا سکی۔ نیشنل سٹیڈیم میں لاہور لائنز نے پشاور پینتھرز کو 7 وکٹوں سے قابو کر لیا۔ پشاور پینتھرز مقررہ 20 اووروں میں 117رنز بنا کر آ¶ٹ ہوگئی۔ لاہور لائنز نے 118 رنز ہدف 44 گیندیں قبل تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اعزاز چیمہ کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔