کُل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام الحمرا میں تقریب

03 مارچ 2010
لاہور (کلچرل رپورٹر) کُل پاکستان موسیقی کانفرنس نے گذشتہ رات الحمرا ہال میں ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا جس میں معروف کلاسیکل گائیک استاد غلام حسین شگن اور قادر علی شگن نے پرفارم کیا۔ حاضرین نے دونوں گلوکاراوں کی پرفارمنس پسند کی اور انہیں دل کھول کر داد دی۔