راولپنڈی (سلطان سکندر) ایوان صدر اسلام آباد نے آزادکشمیر میں سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے حق میں آزادکشمیر کے حکمران اتحاد کے سرکردہ رہنما¶ں کے بیانات اور سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایوان صدر میں آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان کی صدر زرداری کے ساتھ ملاقات میں صدر نے ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے شریف برادران کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ کے خلاف آزادکشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات\\\' سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری\\\' قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر اور مسلم کانفرنس فارورڈ بلاک کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے بیانات اور احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ایوان صدر کی خواہش کے باوجود پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری محمد یاسین کو سینئر مشیر برائے لوکل گورنمنٹ مقرر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38