
پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون یعنی جمعرات یا جمعہ کو ہوگی ۔عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی صورت میں بدھ کو حج کی چھٹی ہوگی ،اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کوہونگی ، اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے چھٹیوں کی کل تعداد 5 ہوجائیگی۔اگر عید الاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ کو ہوئی تو جمعرات کو حج کی چھٹی ہوگی ، اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ہونگی ۔جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں حج کی چھٹی ملا کر کل چھٹیاں 4 ہونگی۔