اوگرا نے ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں صارفین کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔سوئی نادرن کےلیےگیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔سوئی نادرن پر اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن