ریکٹر نیشنل سکول آف پالیسی اعجاز منیر کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر اعجاز منیر کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور سیکرٹری سٹیبلشمنٹ سے آج جواب طلب کرلیا۔جسٹس انوار حسین نے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکلاء فرید عادل اور آصف اصغر نے دلائل دیئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ریکٹر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔