فیروز والہ: ڈاکوئوں نے بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے 4افراد کو لوٹ لیا
فیروز والہ (نامہ نگار ) ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے بنکوں سے رقم نکلوا کر آنیوالے چار افراد کو لوٹ لیا۔ ان سے لاکھوں روپے کی رقم چھین لی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر د یا جسے کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون کے قریب قاسم اعظم دوست سکندر کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر جا رہا تھا توراستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر 16 لاکھ روپے چھین لئے ۔ سگیاں چوک کے قریب ڈاکوئوں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری جاوید احمدسے 6لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ شاہدرہ کے قریب ڈاکوئوں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری سے پونے 2 لاکھ روپے چھین لئے۔ جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری سے 8 لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔