امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے لگ بھگ ایک ہزار چھ سو سریع الحرکت فوجی واشنگٹن بھیج دیئے ہیں کیونکہ فوج نے دارالحکومت میں مظاہرے روکنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہفمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں کو شمالی کیرولینا اور نیویارک سے بھیجا گیا ہے۔
مظاہروں کا جواب دینے کے لئے ابھی تک واشنگٹن میں سریع الحرکت فوجیوں کو تعینات نہیں کیا گیا ہے جو سیاہ فام امریکی جارج فلوئیڈ کی میناپولس پولیس کی حراست میں ہلاک کے بعد گزشتہ پانچ روز سے جاری ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024