پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان احمد بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لائیں۔
بدھ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صارفین کو مخصوص کردہ قیمتوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ مقدار میں گندم خریداری ہے اور اس کے پاس تینتالیس لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس اٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ بھی ہے اوراس نے گنے کے کاشتکاروں کو ایک سو ستر ارب روپے سے زائد رقم کی ادائیگی یقینی بنائی ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024