دو کروڑ آبادی والے بھارتی شہر ممبی کی طرف بڑھنے والے سمندری طوفان نسرگا کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ گذشتہ 130 سال میں ممبی کی طرف بڑھنے والا پہلا شدید طوفان ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر ممبی کے لاکھوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق بدھ کی صبح ساڑے پانچ بجے یہ طوفان ممبئی سے 215 کلو میٹر دور ہے تاہم اس کی شدت میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ممبئی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کے زیر اثر شہر میں پہلے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی پہلے ہی بھارت کا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جہاں وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور 1400 متاثرہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکام نے لوگوں کو سمندری طوفان سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سمندری طوفان امپھان بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا چکا ہے۔اس طوفان سے بھارت اور بنگلا دیش میں 85 افراد مارے گئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024