اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرسے کاون نامی ہاتھی کی منتقلی کیلئے آوازاٹھانے والی امریکی پاپ گلوکارہ چیرکا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی ہمیشہ سے مداح رہی ہیں ۔امریکی گلوکارہ و اداکارہ چیر نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کاون نامی ہاتھی کی آزادی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔ وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں پاپ سنگرنے لکھا ’’ میں تب سے آپ کی مداح ہوں ، جب آپ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ میں ہمیشہ سے یہی سوچتی تھی کہ عمران خان ایک مہربان انسان اور اچھے اخلاق کے مالک ہیں۔ آپ کی مدد کا بے حد شکریہ، یہ ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔عمران خان کے علاوہ چیرنے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا بھی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 1985 سے چڑیا گھر میں موجود نرہاتھی کاون اپنی مادہ ’سہیلی ‘ کی موت کے بعد سے تنہائی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور گزشتہ کئی سال سے اس کے تحفظ کیلئے انٹرنیشنل اور ملکی سطح پر مہم چلارہی تھیں ۔امریکی گلوکارہ نے اس حوالے سے اسلام آباد کے میئرکو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کاون کو ہمیں دے دیں، کمبوڈیا میں اس کا علاج معالجہ کرایا جائے گا کیونکہ اس کی ذہنی بیماری بڑھتی جارہی ہے۔ کاون کوکمبو ڈیا لے جانے کیلئے ساراخرچ ہماری تنظیم ’فری دی وائلڈ ‘ برداشت کرے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی گلوکارہ اور دیگر کی جانب سے چلائی جانے والیمہم کے بعد 21 مئی کو مرغزارچڑیا گھرمیں موجود ہاتھی کاون سمیت دیگرجانوروں کی 2 ماہ کے اندرمحفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کا حکم دیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024