جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں رہنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، گزشتہ ہفتے ہنگامی حالت ختم کیے جانے کے بعد، دارالحکومت سے باہر مقامات کا سفر کر رہی ہے۔ موبائل کمپنی این ٹی ٹی دوکومو، نیٹ ورک ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی موجودگی کے مقامات کے بارے میں جاپان بھر سے معلومات جمع کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا جمع کرنے میں ذاتی معلومات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔این ایچ کے نے کمپنی کے اس ڈیٹا کے ذریعے مئی کے آخری ہفتے میں دوسری پریفیکچروں کا سفر کرنے والوں کی تعداد کا اس سے ایک ہفتہ قبل کی تعداد سے موازنہ کیا ہے۔ نشریاتی ادارے نے دن کے مصروف ترین اوقات، دوپہر12 تا شام 4 بجے کے دوران لوگوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ تعطیل کے سوا ہفتہ وار دنوں میں شہر سے باہر جانے والے افراد کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38