جرمنی میں امریکہ کے سفیر رچرڈ گرینل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے گزشتہ رات کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔ رچرڈ گرینل کے ڈپٹی رابن کوئن ولے نئے سفیر کی تعیناتی تک چارج سنبھالیں گے۔ رچرڈ گرینیل مئی 2018 ءمیں جرمنی میں امریکی سفیر تعینات ہوئے اور انہوں نے اپنی 2 سالہ مدت میں جرمنی اور یورپ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو پیش کرنے کے لیے جارحانہ، غیرروایتی اور سخت مزاج اپنایا جبکہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے کچھ ہی عرصے بعد جرمن اداروں کو ایران کے ساتھ کام نہ کرنے سے متعلق براہ راست خبردار کیا تھا۔ جرمن میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ رچرڈ گرینل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024