دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت
کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے سے متعلق درخواست میں فریقین سے سپریم کورٹ کی کرونا وائرس ازخود نوٹس کی فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کے سپریم کورٹ نے کورنا وائرس سے متعلق مکینزم بنانے کا حکم دیا ہے لہذا اس کیس کی سماعت ہم نہیں کرسکتے جس پر درخواستگزار وکیل نے بتایا کے یہ کورونا وائرس سے الگ معاملہ ہے سپریم کورٹ میں اس ایشو کو نہیں اٹھایا گیا۔