کرغستان میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر دلائل طلب
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کرغستان کے شہر بشکیک میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر درخواستگزار سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کرغستان کے شہر بشکیک میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کے حکومت نے یورپ اور مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لا رہی ہے کرغستان میں پھنسے پاکستانیوں واپس لانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے کرغستان کے شہر بشکیک میں 5 آڈیٹرز سمیت 500 شہری فلائٹ آپریشن بند ہونے پھنس گئے ہیں کرغستان میں پھنسے شہریوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فوری وطن واپس لانے کا حکم دیا جائے۔