
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئےگا۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، ای سی سی اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے قواعد وضوابط کی منظوری دی جائے گی، وزارت داخلہ کی سفارش پر سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پرائس ہیجنگ سے متعلق سمری ایجنڈے میں شامل،علاوہ ازیں گیس پیدا کرنیوالے مقامی علاقوں میں گیس فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،جبکہ کابینہ ڈویژن کی مختلف ٹیکسز سے استثنی کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ تاہم ایف بی آر کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔