نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں:شبلی فراز

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے خواہ اس کا تعلق حکومت یا حزب اختلاف کی کسی بھی جماعت سے ہو۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو قانون سے فرار کی راہ اختیار کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں رکاوٹیں پیدا کر کے انکے معاونین بننے سے گریز کریں۔