مکرمی : پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ لاکھوں جانیں اور اپنی عزتوں کی قربانی دے کر یہ آزاد ملک حاصل کیا گیا۔ جوان بھائی اور بیٹوں کو قربان کرکے حاصل کیا جانے والا یہ ملک جس میں ہم رہ رہے ہیں یہ ان تمام قربانیوں کا نتیجہ ہے جو ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں نے دیں . بدقسمتی سے قائد اعظم کے بعد مملکت خداداد کی ایسے ہاتھوں میں چلی گئی جو کس طرح بھی اس عظیم ذمہ داری کو سرانجام دینے کے لائق نہ تھی آج کے ترقی یافتہ دور میں غربت بے روزگاری ناخواندگی وسائل کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے. اگر پاکستان کو ایسی قائد اعظم ؒ کی طرح مخلص قیادت شروع کے برسوں میں میسر آجاتی جو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے اہل ہوتی تو آج یہ ملک بہت سے مسائل سے محفوظ ہوتا.موجودہ دور کے حکمرانوں سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی مفاد کی خاطر قدم اٹھائیں تاکہ ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو سکے.
(حجاب رضوی واہ کینٹ )
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024