مکرمی! پٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12روپے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 88پیسے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 7روپے 6پیسے کمی کے بعد 74روپے 52پیسے فی لٹر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں انتہائی کمی کے ثمرات حکومت نے عوام تک منتقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پٹرول کی قیمت دو تین ماہ قبل 117روپے فی لٹر تھی جو مراحلہ وار کم ہوتے ہوئے اب 74روپے فی لٹر تک آگئی ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے عام آدمی کیلئے بہت بڑا ریلیف ثابت ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سے اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پائے۔ ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ہو جاتا رہا ہے۔ اب پٹرول سستا ہوا ہے تو بھی مہنگائی اپنی جگہ برقرار ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے سخت نوٹس لینا چاہئے۔(محمد عالمگیر تارڑ ایڈووکیٹ ۔ شیخوپورہ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024