قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی 3 کیسز میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت آج ہوگی۔
نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات ، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
حمزہ شہباز کےعمدم اعتماد کے اظہار پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بنچ تبدیل کردیاہے۔اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا۔عدالت نےنیب کواپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکی گرفتاری سےآج تک روک رکھا ہے۔
شہباز شریف نے رمضان شوگر مل،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کے لیےہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تاڑر اور امجد پرویزایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ ہائیکورٹ نےنیب کوحمزہ شہباز کی گرفتاری سےدس روزقبل کا نوٹس دینےکا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے آ طلب کررکھا ہے۔ذرائع کا کہن ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر نیب انہیں گرفتار کر لے گی۔