غزہ (صباح نیوز)صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی خاتون نرس رضان الجزار کے کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا جبکہ آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق ہزاروں فسلطینیوں نے غزہ سرحد پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ بدر کئے گئے ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران اکیس سال کی فلسطینی نرس رضان جزار اور ان کے دو ساتھی زخمیوں کی مدد کیلئے سرحد پر پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے تینوں کو زخمی کردیا لیکن رضان کو چھاتی میں گولی لگی اور وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئیں اور اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔الخلیل میں صیہونی فوج نے ایک کار سوار فلسطینی پر فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔اس طرح تیس مارچ سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہدا کی تعداد ایک سو اکیس ہوگئی اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024