الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے انتخابات کو شفاف بنایا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن سے درخوست کریں گے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے کرائے جائیں، چھ ماہ میں الیکٹرانک ووٹرز لسٹیں تیار کی جا سکتی ہیں۔ طارق ملک,چیئرمین نادرا

03 جون 2013 (22:11)

نوائے وقت گروپ کے دورہ کے موقع پر طارق ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات سننے کے لیے ستائیسں ٹربیونل بنائے تاہم ابھی تک کسی نے بھی نادرا سے رابطہ نہیں کیا۔ انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹرز کی تصدیق ہو سکتی ہے جس سے لوگوں کا الیکشن کمیشن اور نادرا پر اعتماد مزید مضبوط ہو گا۔

 چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ملک کے تمام لینڈ بارڈرز اور ائیر پورٹس پر بائیو میٹرکس سسٹم لگایا گیا جس کے ذریعہ روزانہ تیس ہزار افراد کی سکریننگ کی جاتی ہے۔۔ طارق ملک نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے نادرا سے ووٹر لسٹیں تیار کرنے کی درخواست کی ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت دی جائے گی۔۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے سے انتخابات کے عمل کو مزید شفاف بنایا جا سکتا ہے اور وہ الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ اس طریقہ انتخاب کو اپنایا جائے ، نادرا چھ ماہ میں الیکٹرانک ووٹرز لسٹیں تیار کر سکتا ہے۔