برگر فش۔۔۔۔۔

03 جون 2013

اجزائ: مچھلی(بغیر کانٹے کے قتلے)۔نمک:حسب ذائقہ۔لہسن پسا ہوا:ایک کھانے کا چمچ۔کالی مرچ گدری پسی ہوئی: ایک چائے کا چمچ۔سفید مرچ گدری پسی ہوئی:ایک کھانے کا چمچ۔ٹماٹو پیسٹ :دو کھانے کے چمچ۔ٹماٹو کیچپ:دو کھانے کے چمچ۔چائنز نمک:آدھا چائے کا چمچ۔سرکہ:ایک کھانے کا چمچ سویا ساس :ایک کھانے کا چمچ۔انڈے اور ڈبل روٹی کا چورا :ایک پیالی۔ترکیب:ایک پیالے میں نمک،لہسن ،کالی مرچ،سفید مرچ ،ٹماٹو کیچپ،مسٹرڈ پیسٹ،چائینز نمک،سرکہ اور سویا ساس کو اچھی طرح ملا لیں۔اس مکسچر میں مچھلی کے قتلوں کو میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کےلئے فریج میں رکھ دیں ۔مصالحہ ملے قتلوں کو پھینٹتے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں اچھی طرح ڈبو کے دس سے پندرہ منٹ کےلئے فریج میں رکھ دیں۔فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کر لیں اور ان قتلوں کو دونوں طرف سے پلٹتے ہوئے سنہرا فرائی کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔سنگترے کا شربت۔۔۔۔۔
اشیائ:سنگترے:بارہ عدد۔لیموں :دو عدد۔چینی:ڈیڑھ کلو۔پانی:ایک کلو۔زرد رنگ:ایک چٹکی کے برابر۔ترکیب:چینی کو پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں جب پک کر ایک تار ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس اور سنگترے کا رس نکال کر چھان کر ڈال دیں اور وہ چار جوش آنے دیں اب اسے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں ڈال دیں۔۔۔۔۔ رومن سلاد۔۔۔۔۔
اشیائ:کھیرا:ایک عدد۔کیلا:ایک عدد۔ٹماٹر:ایک عدد۔ٹماٹو کیچپ:آدھی پیالی۔گاجر:ایک عدد۔لیموں کا عرق:آدھی پیالی۔سیب:ایک عدد۔نمک اور کالی مرچ:حسب ذائقہ۔بند گوبھی:ایک عدد۔چینی:ایک عدد۔ترکیب:تمام پھل اور سبزیوں کو باریک باریک کاٹ لیں پھر اس میں ٹماٹو کیپچپ ملائیں پھر اس میں لیموں کا عرق ملائیں اب آخر میں نمک اور کالی مرچ ملا کر نوش فرمائیں۔نوٹ :یہ سلاد فوراً تیار کرکے نوش فرمائیں زیادہ دیر تک رکھنے سے اس سلاد کے غذائی اجزاءختم ہونے لگتے ہیں۔