سیاسی پارٹیاں دہشت گردی کی جنگ سے باہر نکلنے اور ڈرون حملے روکنے کیلئے متحد ہوجائیں: آفتاب لودھی
لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے ڈرون حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ مصلحتوں کی سیاست ختم کرکے دہشت گردی کی جنگ سے باہر نکلنے اور ڈرون حملے روکنے کے لئے متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے غفلت برتنے والے قومی مجرم ہیں اور خانہ جنگی میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کا خون بھی ان کے سر ہے۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی بقاءکی آڑ میں پاکستان اوردیگر مسلم قوتوں کوختم کرانا چاہتا ہے۔