ایبٹ آباد شہر کے قریب سربن پہاڑی کے جنگل میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے قریب سربن پہاڑی کے جنگل میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے 2 گھنٹوں میں جنگل کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور متعدد درخت جلا کر راکھ ہوگئے ہیں ۔ریسکیو کے اہلکار پہاڑی علاقے پہنچ کر امداد ی کارروائی شروع کر دی ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو کے مطابق آگ سے 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں ، آگ تیز ی کے ساتھ جنگل میں پھیل رہی ہے اور کہیال کنج کے علاقے کے قریب پہنچ چکی ہے تاہم ریسکیو کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024