ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کی میٹنگ‘ شرکاء نے اپنی آراء جمع کرا دیں
ملتان (نمائندہ خصوصی )ایم ڈی اے کی 82ویں گورننگ باڈی کے شرکاء نے میٹنگ منٹس پر اپنی آراء جمع کرانے دیں ہیں معلوم ہوا ہے گورننگ باڈی کے شرکاء میں شامل کمشنر آفس سمیت دیگر زمہ دار افسران نے گورننگ باڈی کے ایجنڈے کے اہم نقاط پر اعتراضات اٹھائے واضح رہے گورننگ باڈی کا ایک اہم اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد کی صدارت منعقد ہوا تھا اس موقع پر ہاؤس نے مدنی چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے پی سی ون کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ملتان ماڈل ٹاؤن میں فعال ڈسپوزل اسٹیشن کے نیلام عام کے طریقہ کار کے تحت پلاٹ سیل کرنے کی منظوری لی تھی۔