دو روز سے بجلی بند‘ تاجروں کا سدرن بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نیوز رپورٹر) آل پاکستان آنجمن تاجران سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ،ٹویوٹا موٹر،گلستان علی ،ٹبی والا درہٹہ میں واپڈا کی طرف سے 2دن سے مسلسل بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر خراب پر واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کے خلاف سیداں بائی پاس بوسن روڈ پر احتجاجی کیا گیا۔ رانا عبدالرحمن نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے مریض تڑپ رہے ہیں۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبارتباہ ہوچکے ہیں تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہیں پہلے کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر کا روبار تبا ہوچکے ہیں متعلقہ وپڈاٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو فوراً معطل کیا جائے اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی اور جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا اور عملہ کو معطل نہ کیا گیا بوسن روڈبند کر دیں گے۔ دریں اثناء آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے بہتری نہ لائی گئی تو تاجر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت زکریا کالونی اور شالیمار کالونی خیرالمعارف روڈ کے تاجر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میپکو اپنا قبلہ درست کرلے وگرنہ تاجر میپکو آفس کا گھیرائو کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شالیمار کالونی‘ خیرالمعارف روڈ۔ماڈل ٹاؤنT چوک‘ سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ‘ گلگشت بوسن روڈ زکریا ٹائون میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ٹرپنگ اوور لوڈنگ کے باعث شہریوں تاجروں کا قیمتی سامان جل چکا ہے اور لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار بند ہیں تاجر پہلے ہی کورونا اور لاک ڈائون کے تحت ہفتہ میں دو دن کی چھٹی سے پریشان ہیں رہی سہی کسر میپکو پوری کررہا ہے۔