انعام غنی پاکستان پولیس سروس کے قابل اور ایماندار آفیسروںمیں شامل ہیں:آئی جی
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ ایڈیشنل آئی جی انعام غنی پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل ، قابل اور ایماندار آفیسرز میں شامل ہیں جو جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت اورتحفظ کے فرائض بھرپور محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اداکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے تمام افسران کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بطور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعیناتی حکومت پنجاب اور محکمے کا میری صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔