ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں 10-10 مرلہ کے پلاٹ دیئے جائیں: شجاعت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کرونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے۔ رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں دس دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ انداز دیئے جائیں۔ جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے اس پر فوری طور پر عملدرآمد کروایا جائے اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں‘ ڈاکٹر حضرت اور میڈیکل سٹاف کو اسکے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دیئے جائیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔