بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر رہی، دیگر کرنسوں میں ملا جلا رجحان
امریکی ڈالر کے مقابلے میں بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر رہی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں72پیسے کی مزید کمی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں72پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر157.03روپے اور قیمت فروخت 158.25روپے سے گھٹ کر157.53روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے اورقیمت فروخت157.50روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خرید میں50پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں2.00روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید177.00روپے سے گھٹ کر176.50روپے اورقیمت فروخت179.50روپے سے بڑھ کر180.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.00روپے سے گھٹ کر196.00روپے اورقیمت فروخت201.00روپے سے گھٹ کر200.50روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.70روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے اورقیمت فروخت43.30روپے پرمستحکم رہی