شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ۔رانا ثنا اللہ کو اپنی صفائی عدالت میں پیش کرنا ہوگی، شہباز شریف سے توقع نہیں کہ وہ مجرم کی پشت پناہی کے علاوہ کوئی اور راستہ اپناتے۔سسلین مافیا کی طرح ایک مجرم دوسرے مجرم کی حمایت کر رہا ہے۔شہباز شریف ان کے بھائی اور ان کی اولاد سرتاپا کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔ عمر چیمہ نے کہا کہ کرپشن کرنے والے کو منشیات کا نیٹ ورک چلانے والے پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔نئے پاکستان میں کسی کے ساتھ امتیازی یا انتقامی کاروائی نہیں ہورہی ۔رانا ثنا اللہ کو اپنی صفائی عدالت میں پیش کرنا ہوگی ۔کسی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگر قانون کے یکساں اور بلاامتیاز نفاذ سے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38