وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، جادو سے ہٹائیں گے تو ناکام ہوں گے، وفاقی حکومت کے فور منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی۔مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے 162 بلین دینے کا وعدہ کیا تھا، جب تک وفاق ساتھ نہیں دے گا کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا شہر میں 400 سے 500 ایم جی ڈی پانی آتا ہے لیکن شہر کی ضرورت 1200 ایم جی ڈی پانی ہے، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔ جس کو تجربہ نہیں تھا وہ ملک کا وزیراعظم بن گیا اب عوام پر تجربے کیے جا رہے ہیں۔ سیاستدان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا،،یہ چوری کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے،وزیراعظم کو خود سوچنا چاہئے وہ کیا چاہتے ہیں،جہانگیر ترین سے متعلق سوال پرکہا کہ میں نااہل شخص کی بات کیوں سنوں۔سندھ میں گورنر راج سے متعلق باتوں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے ،وفاق کچھ بھی کرلے حکومت پیپلزپارٹی کی ہی رہے گی،پی ٹی آئی نمبروں کے بجائے جادوسے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ناظم آباد میں الجامعہ سیفیہ کا دورے کیا، مراد علی شاہ نے زیرتعلیم بچوں سے ملاقات کی اور الجامع سیفیہ انسٹیٹوٹ کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا الجامع سیفیہ میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اب امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے الجامع سیفیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں یہاں آیا ہوں اور آپ کے تعلیمی نظام سے روشناس ہوا، میرے والد سابق وزیر اعلی سندھ سید عبداللہ شاہ بھی اپنے دورِ حکومت میں یہاں آئے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی میں خوش آمدید کیا تھا۔کراچی اب امن کا گہوارہ ہ بن گیا ہے، میں سیدنا مفضل سیف الدین کو خود بھی فون کر کے دورے کی دعوت دوں گا۔سیدنا مفضل سیف الدین ایک اعلیٰ درجے کے عالم ہیں اور ہمیشہ محب اور اخوت کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے طالب علموں سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے اس مدرسہ میں جس طرح دینی تعلیم دی جا رہی ہے ایسی مثال بہت کم ہے، آپ کی قدیم لائبریری دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی جبکہ یہ مدرسہ کراچی یونیورسٹی سے بھی منسلک ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تعلیم گاہ کی قدیم تعمیر مصر کی جامع اظہر سے مماثلت ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاس کا جائزہ لینے پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ نے انڈر پاس کو اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38