پہلی حج پرواز کل اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی۔ مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری اور ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان ہوائی اڈے پر عازمین حج کو الوداع کہیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز بھی کل روانہ ہوگی جبکہ کراچی اور پشاور سے پروازوں کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ اس سال پہلی مرتبہ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں شروع کررہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38