ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی کیلیے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ پر انحصار کرنے والے گرین شرٹس نے گزشتہ روز لارڈز میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ٹیم نے ٹائیگرز کے شکار پرنظریں جما لی ہیں۔سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا انتظار ہے، دوسری طرف بنگلہ دیش کیخلاف آخری لیگ میچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں، ایک روز آرام کے بعد گرین شرٹس نے لارڈز میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔وارم اپ کے بعد کھلاڑی فیلڈنگ بہتر بنانے کیلیے سرگرم رہے، بعد ازاں نیٹ میں ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں فخرزمان اور امام الحق نے تیز گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد اسپنرز کی بولنگ پر اپنا فٹ ورک بہتر بنانے پرکام کیا۔بابر اعظم، محمد حفیظ اور حارث سہیل نے بھی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی رہنمائی میں پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا،بولرز میں محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے اپنی لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے کوشش کی،دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی تکلیف میں کمی کیلیے پرامید وہاب ریاض ایکشن میں نظر نہیں آئے،شاداب خان، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے اسپن بولنگ میں مہارت بہتر بنانے کیلیے کام کیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024