بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشیں سے ممبئی شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، ضلع رتناگری میں ڈیم ٹوٹ گیا، بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی۔ممبئی میں گذشتہ 2روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ، عمارتیں سڑکیں، ریلوے لائنیں، پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔شدید بارشوں کے سبب ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہے، ممبئی میں گزشتہ روز دیوار گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ۔ دوسری جانب ضلع رتنا گری میں ڈیم ٹوٹنے سے 7گاوں زیرآب آگئے ہیں۔گزشتہ رات سے اب تک بارشوں سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ ہیں، اور مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 38تک جاپہنچی ہے۔ریاست مہاراشٹرا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024